جدہ: سعودی عرب میں منگل 17 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد بدھ 18 فروری 2026 کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے بدھ 18 فروری کو یکم رمضان قرار دیا ہے۔
The Embassy of India in Riyadh extends warm greetings on the blessed month of Ramadan.
— India in Saudi Arabia (@IndianEmbRiyadh) February 17, 2026
🌙 Ramadan Mubarak | رمضان مبارك pic.twitter.com/QTx5bSYJY3
اس سے قبل سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ منگل 17 فروری کی شام چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ جو شخص بھی چاند ننگی آنکھ یا دوربین کے ذریعے دیکھے وہ اپنی شہادت قریبی عدالتی مرکز میں ریکارڈ کرائے تاکہ رویت کی باقاعدہ تصدیق کی جا سکے۔
واضح رہے کہ ا القری کیلنڈر کے مطابق منگل 17 فروری کو 29 شعبان تھی۔