حرمین شریفین میں بارش کاروح پرورمنظر،تصاویروائرل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-12-2021
حرمین شریفین میں بارش کی تصاویروائرل
حرمین شریفین میں بارش کی تصاویروائرل

 



 

مکہ: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ میں بارش کے حیران کُن مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتی تصاویر میں ابرِ رحمت کو مسجد الحرام پر برستا دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے باوجود عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف اور صفا اور مروہ کی سعی کرتے رہے جبکہ نمازی اپنی عبادت میں مشغول رہے اور خوشگوار موسم میں عبادت کا لطف اٹھاتے رہے۔