مسجد قبا: اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد میں افطار دسترخوان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-04-2022
مسجد قبا :اسلامی تاریخ کی پہلی میں افطار دسترخوان
مسجد قبا :اسلامی تاریخ کی پہلی میں افطار دسترخوان

 

 

ریاض : سعودی عرب میں اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد قبا میں افطار دسترخوان سجائے جا رہے ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ یہاں افطار کا ماحول ایمان افروز ہے اور تمام انتظامات بہترین ہیں۔

 مسجد قبا میں افطار دسترخوان پر سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے عمرہ زائرین موجود ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ مسجد قبا اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد ہے۔ اب مسجد میں 13 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ رمضان کے دوران مسجد قبا کے تمام دروازے زائرین کے لیے کھلے ہیں۔ خواتین کے لیےبھی نماز کا خصوصی انتظام ہے۔

awaz

افطاری کا ایک منظر


قبا کے باشندے اور رضا کار افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ مسجد قبا اور اس کے صحنوں کی صفائی کا خاص اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی مدینہ منورہ میونسپلٹی کی شراکت سے کام کر رہی ہے۔ مسجد قبا میں افطار دسترخوان لمحوں میں سمیٹ دیے جاتے ہیں تاکہ افطار کے بعد زائرین سکون و اطمینان کے ساتھ مغرب کی نماز ادا کرسکیں۔ سکیورٹی فورس کے اہلکار مسجد قبا کے اطراف سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں اور گاڑیوں کو منظم طریقے سے پارک کرانے میں مدد کرتے ہیں۔ مسجد قبا کو مسجد نبوی سے ’جادۃ قبا‘ ٹریک کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے بھی نمازیوں کو مسجد قبا آنے جانے میں سہولت ہے۔