بیجنگ میں پوتن اور کم جونگ اُن کی دو طرفہ بات چیت شروع

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 03-09-2025
بیجنگ میں پوتن اور کم جونگ اُن کی دو طرفہ بات چیت شروع
بیجنگ میں پوتن اور کم جونگ اُن کی دو طرفہ بات چیت شروع

 



بیجنگ: روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے بیجنگ میں دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ایک شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کرنے کے بعد ’’دیاؤیوٹائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس‘‘ میں باضابطہ ملاقات کی۔

کریملن (روسی صدر کی سرکاری رہائش اور دفتر) نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پوتن اور کم باضابطہ استقبالیہ تقریب سے لے کر مذاکرات کے مقام تک ایک ہی کار میں سوار ہو کر گئے۔ صحافیوں سے گفتگو میں پوتن نے شمالی کوریائی فوجیوں کی بہادری اور شجاعت کی تعریف کی جنہوں نے روس کے کورسک سرحدی علاقے میں یوکرینی دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے ماسکو کے فوجیوں کے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔

جنوبی کوریا کے اندازے کے مطابق، شمالی کوریا نے گزشتہ سال سے اب تک تقریباً 15,000 فوجی روس بھیجے ہیں۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’تاس‘‘ کے مطابق، کم جونگ اُن نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ روس کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنا برادرانہ تعلقات کے تحت شمالی کوریا کا ’’فرض‘‘ ہے۔