کورونا پابندیوں کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-08-2021
کورونا پابندیوں کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج جاری
کورونا پابندیوں کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج جاری

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا اور حکومت کی جانب سے پابندیوں کے خلاف عالمی سطح پر بیزاری دیکھی جا رہی ہے۔

اس لیے اس کے خلاف اول دن سے احتجاج بھی شروع ہوگیا ہے، جہاں ایک طرف لوگ کورونا پروٹوکال  پر پابندی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں وہ اس کے خلاف احتجاج بھی بلند کر رہے ہیں۔

عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں افراد کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

کورونا ہیلتھ پاس کی پابندی کے خلاف فرانس بھر میں لاکھوں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں کیے گئے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے سفر اور ریسٹورنٹس میں داخلے کے لیے کورونا پاس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کورونا پابندیوں کے خلاف کئی ملکوں میں پرتشدد مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔

مثلاً نیدرلینڈز میں کورونا پابندیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، درجنوں افراد گرفتار دوسری جانب اٹلی میں بھی ویکسین پاس کے خلاف سیکڑوں افراد نے روم کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

ادھر تھائی لینڈ میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں بھی ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔