امریکی نائب صدر کی تقریر کے دوران غزہ جنگ کے خلاف احتجاج

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2026
امریکی نائب صدر کی تقریر کے دوران غزہ جنگ کے خلاف احتجاج
امریکی نائب صدر کی تقریر کے دوران غزہ جنگ کے خلاف احتجاج

 



واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جارجیا میں ہونے والی ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کانفرنس سے خطاب کے دوران شدید احتجاج دیکھنے میں آیا، جہاں مظاہرین نے بار بار نعرے بازی کر کے ان کی تقریر میں خلل ڈالا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور اسرائیل کی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیا۔

اس دوران انہوں نے نعرہ لگایا کہ حضرت عیسیٰؑ کبھی نسل کشی کی حمایت نہیں کرتے۔ مظاہرین کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ اس بات سے متفق ہیں کہ حضرت عیسیٰؑ نسل کشی کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرہ کرنے والوں کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزار ہونا چاہیے، جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے۔

تقریر کے دوران ایک اور مظاہرہ کرنے والے نے بلند آواز میں الزام عائد کیا کہ “آپ بچوں کو مار رہے ہیں، آپ بچوں پر بمباری کر رہے ہیں۔” تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کا اشارہ غزہ کی صورتحال کی جانب تھا یا ایران کے ساتھ امریکا کے تنازع کی طرف۔ اپنے خطاب میں جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کا فیصلہ تہران کے ہاتھ میں ہے۔