سلوواکیہ کا اعلیٰ ترین اعزاز وزیر اعظم نریندر مودی کو

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2026
سلوواکیہ کا اعلیٰ ترین اعزاز وزیر اعظم نریندر مودی کو
سلوواکیہ کا اعلیٰ ترین اعزاز وزیر اعظم نریندر مودی کو

 



نئی دہلی، سلوواکیہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزاز "دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس" سے نوازا ہے۔

سلوواکیہ کے تین روزہ دورے پر موجود وزیر اعظم مودی کو یہ اعزاز پیر کی شب ایک پروقار تقریب میں سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی نے پیش کیا۔ یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

اعزاز وصول کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے صدر پیٹر پیلیگرینی، سلوواکیہ کی حکومت اور وہاں کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو ہندوستان کے 1.4 ارب عوام اور ہندوستان و سلوواکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی کے نام کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اعزاز دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان موجود اعتماد، محبت اور باہمی احترام کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز آئندہ نسلوں کو بھی دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی ترغیب دے گا۔

یہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملنے والا 33 واں بین الاقوامی اعزاز ہے، جو عالمی سطح پر ان کی سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔

دریں اثنا، وزیر اعظم مودی آج فرانس کے شہر ایویان روانہ ہوں گے جہاں وہ جی-7 ممالک کے 52 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ہندوستان اس اہم اجلاس میں ایک شراکت دار ملک (پارٹنر کنٹری) کی حیثیت سے شریک ہو رہا ہے۔