وزیر اعظم مودی کا نمیبیا کا تاریخی دورہ: ونڈہوک پہنچنے پر پرتپاک استقبال

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2025
وزیر اعظم مودی کا نمیبیا کا تاریخی دورہ: ونڈہوک پہنچنے پر پرتپاک استقبال
وزیر اعظم مودی کا نمیبیا کا تاریخی دورہ: ونڈہوک پہنچنے پر پرتپاک استقبال

 



ونڈہوک:وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کی صبح (مقامی وقت کے مطابق) نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک پہنچ گئے، جو ان کا اس افریقی ملک کا پہلا دورہ ہے۔ یہ بھارت کی طرف سے نمیبیا کا محض تیسرا وزارتی سطح کا دورہ ہے۔یہ دورہ نمیبیا کی صدر نیٹمبو ناندی-نڈائٹوا کی دعوت پر ہو رہا ہے، اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات کی تجدید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔وزیر اعظم کے پہنچنے پر ہوزیا کوٹاکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار اور پروقار استقبال کیا گیا۔ ان کے اعزاز میں روایتی سلامی دی گئی۔

بھارت کی وزارت خارجہ (MEA) نے اپنے بیان میں کہاکہ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں، وزیر اعظم جمہوریہ نمیبیا کی صدر محترمہ ڈاکٹر نیٹمبو ناندی-نڈائٹوا کی دعوت پر 9 جولائی 2025 کو سرکاری دورے پر نمیبیا جائیں گے۔ یہ وزیر اعظم کا پہلا دورہ نمیبیا ہوگا اور بھارت کی طرف سے کسی بھی وزیر اعظم کا تیسرا دورہ۔"دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نمیبیا کی صدر سے دو طرفہ بات چیت کریں گے، اور نمیبیا کے بانی صدر مرحوم ڈاکٹر سیم نجوما کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ نمیبیا کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق  کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ بھارت اور نمیبیا کے مابین کثیرالجہتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار مضبوط تعلقات کا اعادہ ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے برازیل کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کیا، جہاں انہوں نے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے 17ویں BRICS سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور برازیلیا میں برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے دو طرفہ ملاقات بھی کی۔برازیل کے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے کئی عالمی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

BRICS اجلاس میں بھارت کی پوزیشن کو مضبوطی سے پیش کیا۔اپنے دورے کے اختتام پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنے عزیز دوست صدر لولا، برازیل کی حکومت اور وہاں کے محبت کرنے والے عوام کا اس دورے کے دوران فراخ دلی اور گرمجوشی سے استقبال کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔"اس موقع پر برازیل کے صدر لولا نے وزیر اعظم مودی کو برازیل کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ‘گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس’ سے بھی نوازا۔نمیبیا، وزیر اعظم مودی کے پانچ ملکی دورے کا آخری پڑاؤ ہے۔ اس دورے میں وہ اس سے قبل گھانا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ارجنٹینا اور برازیل کا دورہ کر چکے ہیں۔