مودی نے چلی کے نئے صدر کو مبارکباد دی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-03-2026
مودی نے چلی کے نئے صدر کو مبارکباد دی
مودی نے چلی کے نئے صدر کو مبارکباد دی

 



نئی دہلی
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز خوسے انتونیو کاسٹ رسٹ کو چلی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں۔
انتہائی دائیں بازو کے رہنما خوسے انتونیو کاسٹ رسٹ نے بدھ کے روز چلی کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ 1990 میں ملک میں جمہوریت کی واپسی کے بعد یہ لاطینی امریکی ملک کی سیاست میں دائیں بازو کی جانب سب سے نمایاں تبدیلی مانی جا رہی ہے۔
نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا كہ چلی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر خوسے انتونیو کاسٹ رسٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں ان کے ساتھ مل کر ہندوستان اور چلی کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کا منتظر ہوں۔ ان کے کامیاب دورِ اقتدار کے لیے نیک خواہشات۔