وزیر اعظم مودی کو نمیبیا کا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز، دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی پر زور

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2025
وزیر اعظم مودی کو نمیبیا کا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز، دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی پر زور
وزیر اعظم مودی کو نمیبیا کا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز، دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی پر زور

 



نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کو نمیبیا کے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز "آرڈر آف دی موسٹ اینشینٹ ویلویٹشیا میرابیلس" سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز نمیبیا میں پائے جانے والے ایک نایاب اور قدیم صحراوی پودے ویلویٹشیا میرابیلس کے نام پر ہے، اور اسے 1995 میں نمیبیا کی آزادی کے فوراً بعد نمایاں خدمات اور قیادت کے اعتراف میں قائم کیا گیا تھا۔

یہ وزیر اعظم مودی کا مجموعی طور پر 27واں اور اس دورے کا چوتھا بین الاقوامی اعزاز ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم مودی نے نمیبیا کی صدر نیٹومبو نینڈے-ندیتوا سے ملاقات کی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، دفاع، سلامتی، زراعت، صحت، تعلیم اور قیمتی معدنیات جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔ وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ہند-نمیبیا تعلقات کا مجموعی جائزہ لیا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ گفتگو میں خاص طور پر ڈیجیٹل تعاون، توانائی، پیٹروکیمیکل، تجارت اور 'پروجیکٹ چیتا' میں نمیبیا کی شراکت کا ذکر نمایاں رہا۔

اس ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان چار باہمی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں شامل ہیں: صحت اور میڈیکل کے شعبے میں تعاون ، نمیبیا میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سینٹر کا قیام ، سی ڈی آر آئی (موسمیاتی لچکدار بنیادی ڈھانچے کا اتحاد) کا فریم ورک ، عالمی بایو فیول الائنس کا فریم ورک اور مودی کی نمیبیا آمد اور عزت افزائی۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نمیبیا کا پہلا دورہ اور ہندوستان کے کسی وزیر اعظم کا تیسرا سرکاری دورہ تھا۔

پانچ ممالک کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وہ برازیل سے نمیبیا پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے قومی یادگار "ہیروز ایکر" پر نمیبیا کے بانی رہنما سیم نوجوما کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے 1990 میں نمیبیا کو آزادی دلائی اور 15 برس تک ملک کے صدر رہے۔ نمیبیا کے صدر کی دعوت پر اس دورے پر آئے وزیر اعظم مودی نے نمیبیا کو افریقہ میں ایک "اہم اور قابلِ اعتماد شراکت دار" قرار دیا۔ اسٹیٹ ہاؤس میں ان کے شاندار استقبال کے دوران گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔