مسجد نبوی: نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے خصوصی پلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-03-2021
مسجد نبی میں احتیاطی اقدام
مسجد نبی میں احتیاطی اقدام

 

 

 مدینہ منورہ: کورونا کی وبا نے پچھلے سال حج کو محدود کردیا تھا۔اس سال بھی کورونا کا اثر برقرار ہے بلکہ دنیا دوسری اور تیسری لہرکے سائے میں ہے۔ ہرممکن احتیاط کی جارہی ہے۔محفوظ فاصلہ بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔

اسی لئے اب تمام تر احتیاطی اقدام کے ساتھ سعودی حکام نے رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے پلان مرتب کر لیا ہے۔ تاہم اب نماز تراویح کیلئے یہاں محکمہ صحت کی وضع کردہ ہدایات کی روشنی میں پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

وبائی صورتحال کے پیش نظر مسجد نبوی میں رمضان کے دنوں میں صرف 45 ہزار نمازی کباجماعت نماز ادا کر سکیں گے۔

مسجد نبوی کے مغربی حصے میں 15 ہزار نمازیوں کے داخلے جبکہ رمضان المبارک میں ایک ہی وقت میں 60 ہزار نمازیوں کو مسجد نبوی میں ‌نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ پلان مسجد نبوی پریذی ڈینسی ایجنسی کی جانب سے امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے سامنے پیش کیا تھا، جسے انہوں نے غور وفکر کے بعد منظوری دینے کا اعلان کیا۔ شیخ عبدالرحمان السدیس کا اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی کیساتھ عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ مسجد نبوی ﷺ میں ناصرف عبادت بلکہ زائرین کی آمد کو بھی بحال کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ مسجد نبویﷺ کا شمار دنیائے اسلام کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے جہاں بیک وقت لاکھوں لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے قبل یہاں ایک ہی وقت میں 3 لاکھ 50 ہزار افراد باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔