بنگلہ دیش: فیکٹری میں آگ لگنے سے 50افراد ہلاک

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-07-2021
بنگلہ دیش: فیکٹری میں آگ لگنے سے 50افراد ہلاک
بنگلہ دیش: فیکٹری میں آگ لگنے سے 50افراد ہلاک

 

 ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے ایک دل دہلانے والی خبر آرہی ہے کہ ایک فیکٹری میں اآگ لگنے سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ وسطی بنگلہ دیش کے علاقہ نارائن گنج شہر میں جمعرات کی سہ پہر میں جوس فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد 50 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ 21 گھنٹوں سے فیکٹری میں اآگ لگی ہوئی ہے۔ ابھی تک اس پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے، جب اآگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بنگلہ دیش ٹرائبون کے مطابق آگ چھ منزلہ عمارت کی زیریں منزل سے شروع ہوئی تھی اور کیمیائی مواد کی موجودگی کی وجہ سے پھیل گئی تھی۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ فیکٹری میں پھنسے ہوئے ہیں، جن کو باہر نکالنے کی جدوجہد جاری ہے۔

اس کے لیے فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کے اہل خانہ بھی بڑی تعداد میں فیکٹری کے باہر گھوم رہے ہیں اور اپنے پیاروں کو کی تلاش میں ہیں۔

نارائن گنج ڈسٹرکٹ فائر سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ الاعرفین نے بتایا کہ فائر فائٹرز کو آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاتا ، قطعی طور پر یہ کہنا ممکن نہیں ہے کہ کتنا نقصان ہوا ہے اور آگ کی وجہ کیا ہے۔

اس واقعے کو جانچنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔