ہندوستان کی مذمت کے بعد الہان عمر کے پی او کے دورے پر امریکہ کی وضاحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-04-2022
ہندوستان کی مذمت کے بعد الہان عمر کے پی او کے دورے پر امریکہ کی وضاحت
ہندوستان کی مذمت کے بعد الہان عمر کے پی او کے دورے پر امریکہ کی وضاحت

 

 

واشنگٹن:امریکی قانون سازالہان ​​عمرکی حال ہی میں سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کےساتھ ملاقات اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر یا پی او کے کے دورہ کے بعد امریکہ نےوضاحت کی ہے۔

امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ الہان عمرکایہ غیرسرکاری اور ذاتی دورہ تھا۔ان کد دورہ امریکی حکومت کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔

 خیال رہے کہ ہندوستان نے جمعرات کو الہان عمر کے پاک مقبوضہ کشمیر کے دورے کو ہندوستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ کی "تنگ نظر" سیاست کی عکاسی کرتا ہے۔

 ڈیموکریٹک کانگریس وومن الہان عمر20 اپریل2022 سےشروع ہونےوالےپاکستان کےچارروزہ دورے پر ہیں۔بدھ کو انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اس کےساتھ ہی PoK کے ایک حصے کا بھی دورہ کیا۔

 خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئےامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مشیر ڈیرک چولیٹ نے کہا کہ یہ الہان عمرکا ایک غیر سرکاری ذاتی دورہ ہے اور یہ امریکی حکومت کی جانب سے کسی پالیسی میں تبدیلی کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔

الہان عمرصومالی نژاد امریکی ہیں، وہ صدر جو بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنےPoKکےدورے کے بعد کہا تھا کہ کشمیرکوامریکہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے، جس پر ہندوستان کی طرف سے سخت مذمت کی گئی۔

الہان عمر نے پی او کے کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ اس(کشمیر) کے بارے میں اس حد تک بات کی جا رہی ہے۔

الہان عمر کے پی اوکےکے دورے کی مذمت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نےایک میڈیا بریفنگ میں نئی ​​دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ مجھے صرف یہ کہنے دیں کہ اگر ایسی سیاست دان اپنی تنگ نظری کی سیاست کرنا چاہیں تو یہ ان کا کاروبار ہے۔

ارندم باگچی نے مزید کہا کہ یہ دورہ ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ہمارے خیال میں یہ دورہ قابل مذمت ہے۔