ڈھاکا۔کراچی روٹ پر براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 02-01-2026
ڈھاکا۔کراچی روٹ پر براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت
ڈھاکا۔کراچی روٹ پر براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت

 



کراچی: پاکستان کے ہوا بازی کے حکام نے بنگلہ دیش کی ایئرلائن ’بِمان ایئر ویز‘ کو ڈھاکا–کراچی روٹ پر براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ روزنامہ ’جنگ‘ میں جمعہ کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق یہ اجازت 30 مارچ تک آزمائشی بنیادوں پر دی گئی ہے۔

خبر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پروازوں کے شیڈول اور آپریشن سے متعلق تفصیلات آئندہ ہفتے تک تیار کر لی جائیں گی۔ ’بِمان ایئر ویز‘ پاکستان کے سول ایوی ایشن قوانین کے تحت اپنی پروازیں چلائے گی۔

اگست 2024 میں بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو عوامی بغاوت کے بعد اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں دوبارہ بہتری آئی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی حکومتیں گزشتہ سال سے ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بات چیت کر رہی ہیں۔