کٹھمنڈو،: تبت میں ایک گلیشیئر کے منہدم ہونے کے بعد بدھ کو چین اور نیپال کے سرحدی علاقے میں اچانک شدید سیلاب آ گیا، جس میں اب تک 160 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1,300 سے زائد افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ لاپتہ افراد میں بڑی تعداد غیر ملکیوں کی ہے، جو ٹریکنگ یا مقدس ہندو مذہبی مقامات کی یاترا کے لیے اس علاقے میں آئے ہوئے تھے۔ مختلف ایجنسیوں کے اعداد و شمار میں لاپتہ افراد کی تعداد مختلف ہو سکتی ہے۔
اس کی وجہ اعداد و شمار جمع کرنے کے طریقوں، رپورٹنگ کے وقت اور ان کی تصدیق میں فرق کے علاوہ معلومات جمع کرنے والے حکام اور متاثرہ علاقوں میں بچاؤ کی کارروائیاں انجام دینے والی ٹیموں کے درمیان تال میل کی کمی بھی ہے۔ نیپال: نیپال پولیس کے مطابق کم از کم 165 افراد ہلاک اور 826 افراد لاپتہ ہیں۔ مقامی خبروں میں قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حوالے سے بتایا گیا کہ لاپتہ افراد میں 113 نیپالی سیاح، فوج اور پولیس کے 85 اہلکار، راسووا ضلع کے 161 باشندے اور نواکوٹ ضلع کا ایک شخص شامل ہے۔ نیپال ٹورازم بورڈ نے بعد میں بتایا کہ 517 غیر ملکی شہری لاپتہ ہیں۔
چین: چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق تبت کے گیارونگ کاؤنٹی میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 558 افراد لاپتہ ہیں۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق لاپتہ 558 افراد میں 260 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چین کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ تقریباً 100 چینی شہری بھی لاپتہ ہیں۔ امریکہ: نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق 65 امریکی شہری لاپتہ ہیں۔ ملائیشیا: 51 ملائیشیائی شہری لاپتہ ہیں۔ یوکرین: یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ لاپتہ قرار دیے گئے 53 یوکرینی شہریوں میں 46 سیاح شامل ہیں، جن سے نیپالی حکام کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
آسٹریلیا: نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق 35 آسٹریلوی شہری لاپتہ ہیں۔ برطانیہ: 33 برطانوی شہری لاپتہ ہیں۔ کینیڈا: 25 کینیڈین شہری لاپتہ ہیں۔ جنوبی کوریا: جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ نیپال میں ایک پن بجلی منصوبے میں کام کرنے والے اس کے 9 شہری لاپتہ ہیں۔ سنگاپور: 8 سنگاپوری شہری لاپتہ ہیں۔ جرمنی: 8 جرمن سیاح لاپتہ ہیں۔ روس: 8 روسی شہری لاپتہ ہیں۔ جنوبی افریقہ: 6 شہری لاپتہ ہیں۔ لٹویا: اس ملک کے 6 سیاح لاپتہ ہیں۔ جاپان: جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے ان 5 جاپانی شہریوں کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے، جن کے لاپتہ ہونے کی خبر مقامی میڈیا نے دی ہے۔ نیوزی لینڈ: 5 شہری لاپتہ ہیں۔ فرانس: 4 فرانسیسی شہری لاپتہ ہیں۔ بیلجیم: 3 شہری لاپتہ ہیں۔ اسپین: 3 ہسپانوی سیاح لاپتہ ہیں۔ دیگر ممالک: نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق اٹلی، قازقستان، پرتگال، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے 2، 2 شہری لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ بیلاروس، فن لینڈ، ہنگری، اسرائیل، لتھوانیا، فلپائن، بلغاریہ، سوئٹزرلینڈ، سربیا اور سویڈن کا ایک، ایک شہری بھی لاپتہ ہے۔