خالی ہو رہا ہے قندھارشہر، مگر کیوں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
خالی ہو رہا ہے قندھارشہر
خالی ہو رہا ہے قندھارشہر

 

 

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں خانہ جنگی جیسی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کا کنٹرول افغانستان میں پھیلتا جا رہا ہے اور انھوں نے ملک کے ایک بڑے حصے کو اپنے قبضہ میں کر لیا ہے، اب طالبانی قومی دارالحکومت کابل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتہ عیدقربان کے دن کابل میں طالبان کی جانب سے راکٹ حملہ اس وقت کیا گیا، جب کہ صدر اشرف غنی عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کر رہے تھے۔ وہیں دوسری جانب افغان حکومت کا دعویٰ ہے کہ حکومت ان کی دسترس میں ہے، طالبان کا کنڑول ملک میں نہیں کے برابر ہے۔  

اب تازہ اطلاعات کے مطابق لوگ ایک شہر کو چھوڑ کر دوسرے شہر اور ملک کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔

ایک اطلاع کےمطابق افغانستان کا گنجان آبادی والا شہر قندھار ان دنوں خالی ہوتا  جا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ افراد صرف قندھار سے ہجرت کر چکے ہیں۔

 جب کہ قندھار کے نواح میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی آج بھی جاری ہے۔

اسی لڑائی کے باعث ایک مہینے میں قندھار سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کرگئے۔

ذرائع کے مطابق لوگ بچوں اور خواتین سمیت اپنے تمام اہل خانہ کے ہمراہ علاقہ چھوڑ کر جارہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کابل میں عید کی نماز کے دوران صدارتی محل پر راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان میں مقامی سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کئی علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔