پیرس: قومی سلامتی مشیر اجیت ڈو بھال کی صدر فرانس سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2024
پیرس: قومی سلامتی مشیر  اجیت ڈو بھال کی صدر فرانس سے ملاقات
پیرس: قومی سلامتی مشیر اجیت ڈو بھال کی صدر فرانس سے ملاقات

 

پیرس: فرانس کے دورے پر گئے ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔پی ایم نریندر مودی کی مبارکباد پیش کی۔ ہورائزن 2047 روڈ میپ کو نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر فرانس نے امن کو آگے بڑھانے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ پی ایم مودی کے اقدامات کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ فرانس کے اپنے دورے پر ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی فرانس کی مسلح افواج کے وزیر سبسٹین لیکورنو کے ساتھ سب سے اہم رافیل ڈیل پر بات چیت ہوئی ہے ، قابل غور بات یہ بھی ہے کہ فرانس نے اس ڈیل کے لیے ہندوستان کو بڑی رعایت دینے کی پیشکش کی ہے ۔ اجیت ڈوبھال نے اس موضوع پر تفصیلی بات چیت کی ۔اس بات چیت میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنا ،خلائی تعاون کو آگے بڑھانا تھا، ساتھ ہی ساتھ ابھرتے ہوئے بین الاقوامی جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر بصیرت کا اشتراک کرنا تھا۔