پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2021
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی

 

 

کراچی

معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی کراچی میں انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر خلیل چشتی 80 سال کی عمر میں دسمبر 2012 میں ہندوستان سے رہا ہو کراپنے وطن واپس گئے تھے، وہ ہندوستان میں بیس سال تک قتل کے الزام میں پھنسے رہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی کوششوں سے ڈاکٹر چشتی کی رہائی ممکن ہوئی تھی، انہیں 12 دسمبر 2012 میں سپریم کورٹ اف انڈیا نے بری کیا۔

ڈاکٹر چشتی کو لینے وزیر مملکت برائے خارجہ عماد ملک خصوصی طیارہ لے کر دہلی پہنچے تھے۔

ڈاکٹر چشتی کو 1982 میں اجمیر میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔

موت کے وقت ان کی عمر 89 برس تھی، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ مائیکرو بیالوجی میں پروفیسر تھے، ان کی نمازہ جنازہ جامع مسجد بلاک اے نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔

(ایجنسی ان پٹ)