پاکستان چاہتاہے ہندوستان سے بہترتعلقات:شاہ محمودقریشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2021
شاہ محمودقریشی
شاہ محمودقریشی

 

 

برلن

پاکستان نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

یہ بات پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ قریشی نے اس وقت کہی جب وہ برلن میں جرمنی کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگوکر رہے تھے۔

انھوں نے جرمن چانسلر مارکل کوعمران خان کی جانب سے دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے،تاہم ہندوستان نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرات سے دو چار کیا۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو مذاکرات کیلئے فضا سازگار بنانا ہو گی۔

واضح ہوکہ پاکستان پہلے بھی ہندووستان سے بہتر تعلقات کے لئے خواہش ظاہر کر کرچکا ہے۔ خود وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی اس معاملے میں بیان دے چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بعض اشیاکا تبادلہ بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کو کورونا ویکسین بھی فراہم کی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)