پاکستان : اٹلی کے سفارت خانہ میں چوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
اٹلی کا سفارت خانہ
اٹلی کا سفارت خانہ

 

 

اسلام آباد:اٹلی کی حکومت نے پاکستانی وزارت خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع اطالوی سفارت خانے سے شینجن ویزے کے ایک ہزار سٹِکرز چوری ہوگئے ہیں۔

۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری کے مطابق سٹِکرزسفارت خانے کے لاکر روم سے چوری ہوئے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے درخواست کی تھی کہ ملک کے تمام داخلی اور خارجی پوائنٹس پر ان ویزا سٹِکرز کو ٹریک کیا جائے اور ملنے کی صورت میں وزار خارجہ کو مطلع کیا جائے۔

 وزارت خارجہ کے ایک خط کے مطابق چوری ہونے والے ویزا سٹِکرز میں سے 750 کے نمبرITA041915751 سےITA041916000 

کی سیریز کے ہیں۔