پاکستان: چینی کی قیمتوں سے دانت ہوگئے کھٹے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2021
 پاکستان میں چینی کی قیمت آسمان پر
پاکستان میں چینی کی قیمت آسمان پر

 

 

اسلام آباد ۔پاکستان میں قیامت کی مہگائی۔اب ٹماٹر کے بعد چینی کی باری آئی۔ پاکستانیوں کےلئے اب چینی دانت کھٹے کررہی ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 100 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شمارت کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور کراچی  میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری چینی 100 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ، ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں میں چینی کی فی کلو قیمت 95 تک ہے جبکہ فیصل آباد میں چینی 94 اور بنوں میں 93 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ سرگودھا، حیدرآباد اور سکھر میں چینی 92 روپے تک کلو میں فروخت ہو رہی  ہے جبکہ خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان سے ٹما ٹر کی اکسپورٹ رک جانے کے سبب پاکستان میں ٹماٹر بھی مٹن کی قیمت پر بک رہے ہیں۔اب چینی کی قیمت نے پاکستانیوں کےلئے چائے کو کڑوا کردیا ہے۔