پاکستان: عمران حکومت پر اپوزیشن سخت،بحیرہ عرب میں غرق کرنے کی دھمکی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-11-2021
پاکستان: عمران حکومت پر اپوزیشن سخت،بحیرہ عرب میں غرق کرنے کی دھمکی
پاکستان: عمران حکومت پر اپوزیشن سخت،بحیرہ عرب میں غرق کرنے کی دھمکی

 

 

کراچی: اپوزیشن اور حکومت کے جلسوں کے بعد ملک میں سیاسی ٹمپریچر بڑھنے لگا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے پاکستان کو موجودہ بحران سے نہیں نکالا اور ’ناپاک اور ناجائز‘ حکمران کو بحیرہ عرب میں غرق نہیں کیا تو پاکستان کی بقا کا سوال پیدا ہوگا۔

پی ڈی ایم رہنمائوں نے حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی اصل وجہ 2018 کے الیکشن کی چوری ہے،عوام مہنگائی بیروزگاری سے پریشان ہیں، وقت نے ثابت کردیا کہ موجودہ نظام کے تحت ملک نہیں چل سکتا،نیا نظام لانا ہوگا، تمام مسائل کا واحد حل فوری شفاف انتخابات ہیں۔

ادارے حقائق کو سمجھیں،حکمرانوں قوم کی رسوائی کا سبب، قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیںانہیں اقتدار میںرہنے کا کوئی حق نہیں ہے، دھرنے سے انہیں گھر بھجیں گے،مہنگائی اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلے گی، اب جلسے بھی ہونگے،احتجاجی مارچ بھی ہوگا اورپھراسلام آباد کا رخ کرینگے۔ (ایجنسی ان پٹ )