ایف اے ٹی ایف معاملے میں پاکستان کی لیپا پوتی جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
برا وقت جاری ہے
برا وقت جاری ہے

 

 

اسلام اباد : پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اور جھٹکا لگا ہے۔اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو فروغ دینے والے پاکستان کو فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس نے گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف کے اس فیصلہ کے بعد پاکستان کو مرچ لگ گئی ہے ۔ اب اسلام آباد واسطہ دے رہا ہے کہ اس نے عالمی ادارہ کے ذریعہ طے 27 میں سے 26 پوائنٹس کو پورا کرلیا ہے تب بھی اس کو اس فہرست میں بنائے رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مدد دینے کے خلاف ایف اے ٹی ایف کے ذریعہ طے 27 میں سے 26 پوائنٹس کو پورا کرلیا ہے ۔ قریشی نے ہفتہ کو کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی مشتبہ کی فہرست میں پاکستان کو بنائے رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

 ایف اے ٹی ایف کی 21 سے 25 جون کو ہوئی میٹنگ میں پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مدد پر روک لگانے میں ناکام رہنے پر 'مشتبہ کی فہرست' میں برقرار رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس فیصلہ کے ٹھیک ایک دن بعد قریشی کا یہ بیان آیا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف نے میٹنگ میں ساتھ ہی دہشت گرد گروپوں کے سرغنہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کے خلاف کارروائی کرنے اور جانچ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

 قریشی نے کہا کہ پاکستان نے اس سلسلہ میں جو بھی قدم اٹھائے ہیں ، وہ اس کے اپنے مفاد میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو رقم مہیا کرانے کی سرگرمیوں پر روک لگانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی 'مشتبہ کی فہرست' میں رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔