پاکستان- اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت 18 رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2023
پاکستان- اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت 18 رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ
پاکستان- اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت 18 رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ

 

اسلام آباد : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے 18 رہنماؤں پر مقدمہ درج کیا ہے جبکہ 18 کارکنوں کو موقع سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اتوار کو اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر سرکاری املاک اور امن و امان قائم رکھنے والے محکموں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سنیچر کو چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں شام کو درج کیے گئے مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رہنما ہجوم کے ہمراہ آئے جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر تھے۔

سی ٹی ڈی تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق عمران خان کے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مقدمہ دہشتگردی، کارسرکار میں مداخلت، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیازی کے ساتھ آنے والے ہجوم نما لشکر نے پولیس ناکے پر پہنچ کر جلاؤ گھیراؤ کیا، توڑ پھوڑ کی اور دہشت پھیلاتے ہوئے پولیس کی پکٹیں توڑ دیں، جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما مشتعل ہجول کو اپنے ساتھ لے کر آئے تھے جن میں علی امین گنڈا پور، علی اعوان، مراد سعید، شبلی، حسان خان نیازی، عمر ایوب، اسد عمر، امضد خان نیازی، حماد اظہر، خرم نواز، جمشید مغل، عامر کیانی، فرخ حبیب، ڈاکٹر شہزاد وسیم، لیفٹیننٹ کرنال ریٹائرڈ محمد عاصم، عمرا سلطان اور اسد قیصر شامل ہیں۔ خیال رہے سنیچر کو عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کے سلسلے میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہونے کے لیے زمان پارک لاہور سے ریلی کی صورت میں اسلام آباد پہنچے تھے۔