پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاری میں اضافہ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 08-11-2025
پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاری میں اضافہ
پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاری میں اضافہ

 



پشاور:پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کے واقعات میں ایک ہفتے کے دوران 146 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ سرحد کو دوبارہ کھولنا بتایا گیا ہے۔

یہ معلومات اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) اور بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (IOM) کی حال ہی میں جاری مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 7,764 افغان شہریوں کو گرفتار اور حراست میں لیا گیا، جو پچھلے سات دنوں کے دوران کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

یہ کارروائی بلوچستان میں مرکوز رہی، جہاں 86 فیصد گرفتاریوں کی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گرفتاریوں اور حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد میں 146 فیصد اضافہ ہوا۔ 26 اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان گرفتار کیے گئے افراد میں 77 فیصد افغان شہری کارڈ (ACC) رکھنے والے یا غیر دستاویزی افغان شہری تھے، جبکہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (PoR) کارڈ رکھنے والے افراد باقی 23 فیصد تھے۔

پاکستان بھر میں چاغی، اٹک اور کوئٹہ اضلاع میں اس سال یکم جنوری سے یکم نومبر تک گرفتاریوں اور حراست کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ اکتوبر کے آخری ہفتے میں واپسی اور بے دخلی میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، 19 تا 25 اکتوبر کے ہفتے کے مقابلے میں واپسی میں 101 فیصد اور بے دخلی میں 131 فیصد اضافہ ہوا۔