پاکستان : جعلی خبر پر 5 سال تک سزا کا صدارتی آرڈیننس جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2022
پاکستان : جعلی خبر  پر 5 سال تک سزا کا صدارتی آرڈیننس جاری
پاکستان : جعلی خبر پر 5 سال تک سزا کا صدارتی آرڈیننس جاری

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں ایک بڑا فیصلہ ہوا ہے۔ ملک میں جعلی خبروں کے خلاف ایک برا قدم اٹھایا گیا ہے۔ پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان الیکٹرانک ایکٹ اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا جس کے بعد اب جعلی خبر دینے پر پانچ سال تک سزا دی جاسکے گی۔

جبکہ اراکین اسمبلی اور سینیٹر انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔ صدرمملکت نے پاکستان الیکٹرانک ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہوگیا ہے، الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کا ایکٹ بابر اعوان نے بنایا ہے۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے تحت کوئی بھی انتخابی مہم چلا سکتا ہے، اور یہ قانون سب کے لئے ہوگا، جب کہ پیکا والے قانون کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے، جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے یہ قانون ضروری تھا، جھوٹی خبر معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے، معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر رکھی جائے تو کیا بنے گا۔