پاکستان: شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2023
پاکستان: شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا کرنے کا حکم
پاکستان: شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

 

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی احتیاطی نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دیا ہے۔جسٹس حسن گل اورنگزیب کی جانب سے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر کی طرف سے مسلح افواج کے خلاف دیے گئے کسی خاص بیان کو غلط قرار نہیں دیتی۔

اس مواد کی بنیاد پر میرا خیال ہے کہ ایم پی او کے سیکشن تین کے تحت ایسا حکم جاری نہیں کیا جا سکتا اور کوئی حکم قیاس پر مبنی نہیں ہو سکتا۔ تین ایم پی او کے تحت بنیاد ٹھوس شواہد پر ہونی چاہییں جن کی بنیاد پر کسی شخص کی نظر بندی کا حکم جاری کیا جاتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل نو کے مطابق کسی بھی شخص کی زندگی یا آزادی سے محروم نہیں کیا جائے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تین ایم پی او کے تحت لوگوں کو حراست میں رکھنے کے لیے قانون کے ذریعے فراہم کردہ اختیارات کے علاوہ کسی اور بنیاد پر استدعا نہیں کی جا سکتی، جو اتھارٹی تین ایم پی او کے تحت احتیاطی نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے، اسے خود کو مطمئن کرنا ہوگا کہ اس کے سامنے پیش کیا گیا مواد / شواہد نظر بندی کے حکم کو درست ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔
’ایسا نہ کرنے کی صورت میں نظر بندی کا حکم آئین کے آرٹیکل نو کی خلاف ورزی ہوگا۔ ان کارروائیوں میں یہ فیصلہ نہیں کر رہا ہوں کہ شاہ محمود قریشی نے کوئی جرم کیا ہے یا نہیں، سوال یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی جو پہلے ہی 13 دن کی قید کاٹ چکے ہیں انہیں امن عامہ کو برقرار رکھنے کے مقصد سے مزید مدت کے لیے قید رکھا جا سکتا ہے۔‘
فیصلے کے مطابق اس عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی نے دفعہ 144 کے تحت دیے گئے حکم کا احترام  کریں گے اور ان کے وکیل نے ہدایات لینے کے بعد حلف نامہ جمع کروایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی احتیاطی نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو نظر بندی سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے