پاکستان:ہندوستان کومذاکرات نئی پیشکش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2021
کبھی ہاں ۔کبھی نا
کبھی ہاں ۔کبھی نا

 

 

 اسلام آباد۔ پاکستان نے پھر ذہنی جمع خرچ کا نیا دور شروع کیا ہے۔ایک بار پھر بات امن کی ہے اور مذاکرات کے آغاز کا زور دیا ہے۔ حالانکہ جب تعلقات کو بہتر بنانے کا وقت آتا ہے تو پاکستان پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

اب پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستان سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں، ہندوستان سے کشمیر سمیت تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن بات چیت بامعنی ہونی چاہیے اور بنیادی تنازعات پر ہونی چاہیے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے تنازعات کا بات چیت کے ذریعے حل ضروری ہے اور بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کا معاملہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے، پاکستان دو سال سے سارک کانفرس کے لئے کوشش کر رہا ہے تاہم سارک کانفرنس اور ہائی کمشنرز کی واپسی فی الحال خارج از امکان ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےہندوستان کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، عالمی برادری دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو مدنظر رکھتے ہوئے گفتگو کرے۔پاکستان اورہندوستان کے درمیان جموں و کشمیر سب سے بڑا مسئلہ ہے، دونوں ممالک کے مابین متعدد بار مذاکرات ہو چکے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔