پاکستان: مذاکرات ’ناکام‘ تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پاکستان: مذاکرات ’ناکام‘ تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ
پاکستان: مذاکرات ’ناکام‘ تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ

 

 

لاہور: پاکستان میں عمران خان حکومت کے سامنے ایک بڑا چیلنج پیدا ہوگیا ہے ۔ممنوعہ تنظیم اب سینہ تان کر سڑک پر ہے اور ہزاروں حامیوں کے ساتھ حکومت کو للکار رہے ہیں۔

اسلام آباد مارچ کو روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی جانب سے مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹی ایل پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پہلے مرحلے میں سعد حسین رضوی کو رہا کر دیتی ہے تو مارچ کی کال واپس لینے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اب ٹی ایل پی کے ترجمان صدام بخاری نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پارٹی قیادت کی کال پر کارکن ملتان روڈ پر ٹی ایل پی کے مرکز رحمت العالمین مسجد کے اطراف جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اور بیشتر کارکن گذشتہ رات سے ہی وہاں خیمہ زن ہیں۔

دوسری جانب ٹی ایل پی کے مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان مختلف راستوں کو پہلے ہی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر وفاقی دارالحکومت سے راولپنڈی کو جانے والے پل کو گذشتہ رات کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد سے فیض آباد کے ذریعے راولپنڈی جانے والوں کو سیکٹر آئی ایٹ کا پُل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے نائنتھ ایونیو کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔