فضائی پابندی کے سبب پاکستان کو 1240 کروڑ کا نقصان

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2025
فضائی پابندی کے سبب پاکستان کو 1240 کروڑ کا نقصان
فضائی پابندی کے سبب پاکستان کو 1240 کروڑ کا نقصان

 



اسلام آباد: ہندوستان کی جانب سے 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے ایک دن بعد پاکستان نے ہندوستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔ اس اقدام سے پاکستان کو 1240 کروڑ (4.10 ارب) پاکستانی روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان کی پارلیمنٹ میں جمعہ، 8 اگست 2025 کو پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، 24 اپریل سے 30 جون 2025 کے درمیان ہندوستان کے لیے فضائی حدود بند ہونے کے باعث پاکستان کو تقریباً 4.10 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

پاکستانی وزارتِ دفاع کے مطابق، روزانہ 100 سے 150 ہندوستانی طیارے اس بندش سے متاثر ہوئے۔ اپنے آپ کو سراہتے ہوئے، پاکستانی وزارتِ دفاع نے کہا کہ ان نقصانات کے باوجود پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی کل آمدنی 2019 میں 5 لاکھ 8 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 2025 میں 7 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہو گئی ہے۔ وزارتِ دفاع نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش کا اختیار وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، وزارت نے کہا کہ اگرچہ ایسے اقدامات سے مالی نقصان ہوتا ہے، لیکن "خودمختاری اور قومی دفاع" اقتصادی مفادات سے بالا تر ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2019 میں بھی، سرحدی کشیدگی کے باعث فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستان کو 54 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی فضائی حدود اب بھی ہندوستانی طیاروں کے لیے بند ہے اور یہ بندش اگست کے آخری ہفتے تک برقرار رہے گی۔ اسی طرح ہندوستان نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے اور ہندوستانی وزارت نے واضح کیا ہے کہ "خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کرتے وقت کوئی بھی قیمت بہت زیادہ نہیں ہوتی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF) نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں 26 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ اس حملے کے ردِعمل میں ہندوستان نے سفارتی تعلقات محدود کیے، سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، تجارتی تعلقات پر پابندی لگائی، اور پھر آپریشن سندور کا آغاز کیا۔