پاکستان : معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2022
پاکستان : معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں
پاکستان : معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

 


کراچی پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئی ہیں۔ بلقیس ایدھی کے انتقال کی تصدیق جمعے کو ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے کی ہے۔

بلقیس ایدھی گذشتہ چند روز سے انتہائی علیل تھیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

ان کی عمر 74 سال تھی۔ بلقیس ایدھی نے محض 16 برس کی عمر میں عبدالستار ایدھی کے نرسنگ سکول سے تربیت حاصل کی تھی۔ اسی ادارے میں دو برس تک خدمات انجام دینے کے بعد ان کی شادی عبدالستار ایدھی سے ہوگئی۔ بلقیس ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ انڈیا کی جانب سے انہیں 2015 میں مدر ٹریسا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’بلقیس ایدھی کا انتقال قوم کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔‘ اپنے شوہر کی وفات کے بعد بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ تھیں۔ بلقیس ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلالِ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

بلقیس ایک پیشہ ور نرس تھیں اور اس دوران عبدالستار ایدھی نے انہیں شادی کی پیشکش کی اور اپریل 1966 میں ان کی شادی ہوگئی۔ اس نے اپنی زندگی کی چھ دہائیوں سے زیادہ ضرورت انسانیت کی خدمت میں گزاری۔ ان کے اور عبدالستار ایدھی کے چار بچے فیصل، کبریٰ، زینت اور الماس سوگواران میں شامل ہیں۔