پاکستان: صحافیوں کا پارلیمنٹ کے سامنے آج دھرنا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
صحافیوں کی آواز
صحافیوں کی آواز

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں میڈیا نے اب حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے اور میڈیا کو مسلسل نشانہ بنانئے جانے کے خلاف صحافیوں نے سڑک پر اتررنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا پر قدغن اور پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف ملک بھر کے صحافیوں کا آج پارلیمنٹ کے باہر دھرنا ہوگا جو پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گا۔

 پی ایف یو جے نے تمام صحافی برادری، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، مزدور یونینوں، ورکرز ایسوسی ایشنوں، طلبہ گروپوں، ڈیجیٹل حقوق کے علم برداروں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ اور صحافیوں کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کرچکی ہیں۔