پاکستان الگ تھلگ، جان کیری ہندوستان اور بنگلا دیش کا دورہ کرینگے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
موسمیاتی تبدیلی پر امریکی صدر کے خصوصی مندوب جان کیری
موسمیاتی تبدیلی پر امریکی صدر کے خصوصی مندوب جان کیری

 

 

نئی دہلی

موسمیاتی تبدیلی پر امریکی صدر کے خصوصی مندوب جان کیری یکم سے 9 اپریل تک یواےای، ہندوستان، بنگلا دیش کا دورہ کرینگے۔

یہ دورہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں پاکستان کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے ، حلانکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جان کیری یواےای،ہندوستان، بنگلا دیش کےدورےپرموسمیاتی بحران پر بات کرینگے۔ ان کے دورے کا مقصد 22اور23اپریل کو امریکا میں ہونےو الی آن لائن -موسمیاتی سربراہی کانفرنس سے قبل موسمیاتی تغیر پر مشاورت کرناہے۔