پاکستان :عید کے کپڑے مانگے تو چار بچوں کو نہر میں پھینک دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
ایک المناک واقعہ
ایک المناک واقعہ

 

 

فیصل آباد: پاکستان سے ایک بہت ہی دردناک خبر آئی ہے۔ غربت کے ہاتھوں مجبور ماں باپ کے ہاتھوں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، فیصل آباد میں بیروزگار باپ نے عید کے کپڑے مانگنے پر 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غربت کے باعث بچوں کو عید کے کپڑے نہ بنا سکا تو چار روز قبل عید شاپنگ کے بہانے بچوں کو لے گیا اور تین بیٹیوں سمیت ایک بیٹے کو نہر میں پھینک دیا۔ملزم نے واپسی پر بچوں کو لاہور میں رشتے دار کے گھر چھوڑنے کا ڈرامہ کیا تھا ہم بیوی کے تھانے میں درخواست دینے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفتیش کے دوران ملزم نے بچے نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔