زہری فورسز کے محاصرے میں، 6 افراد جبری لاپتہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2023
زہری فورسز کے محاصرے میں، 6 افراد جبری لاپتہ
زہری فورسز کے محاصرے میں، 6 افراد جبری لاپتہ

 

کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری کو پاکستانی فورسز نے محاصرے میں لیکر چھ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا، علاقے میں مواصلاتی نظام بند معطل کردی گئی۔زہری کے مختلف علاقوں نورگامہ، بلبل، چشمہ، تراسانی، مشک و گردنواح کو پاکستانی فورسز نے آج صبح سویرے سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز نے مختلف گھروں میں چھاپے مار رہی ہے، اس دوران چھ افراد کو بھی فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن میں سے ایک کی شناخت یاسر ولد گل محمد سکنہ بلبل زہری کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں انٹرنیٹ سمیت موبائل نیٹورکس کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ضلعی حکام کا موقف تاحال اس حوالے سے نہیں آیا ہے