کشمیر پر سیاسی ہلچل سے پریشان پاکستان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-06-2021
پھر بولے قریشی
پھر بولے قریشی

 

 

 آوازدی وائس :نئی دہلی

کشمیر کے تعلق سے بڑی سیاسی تبدیلیوں کے اشارے اور مثبت سیاسی ہلچل نے اب پاکستان کو بے چین کردیا ہے۔ دہلی میں 24 جون کو وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے معاملہ پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے کشمیری سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی ہے ۔

اس میں جموں و کشمیر کے 14 لیڈروں کو بلایا گیا ہے ۔ اندازہ یہ لگایا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام خطہ میں اسمبلی انتخابات کرانے کا خاکہ تیار کیا جائے گا ۔ ادھر اعلی سطحی میٹنگ کی خبر ملتے ہی پاکستان کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر کی تقسیم اور اس کی ڈیموگرافی بدلنے کے ہندوستان کے کسی بھی قدم کی مخالفت کرے گا ۔

 پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کو پانچ اگست 2019 کی کارروائی کے بعد کشمیر میں کوئی اور غیرقانونی قدم اٹھانے سے بچنا چاہئے ۔ قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کے قدم کی پوری طرح سے مخالفت کی ہے اور اس معاملہ کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل سمیت سبھی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اٹھایا ہے ۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کے ایسے کسی بھی قدم کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو علاقہ کی ڈیموگرافی کو بدلنے کیلئے جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے والا ہو ۔ قریشی نے کہا کہ انہوں نے سیکورٹی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو ہندوستان کے ممکنہ قدم سے واقف کرادیا ہے ۔