پاکستان: مری میں ’سفید موت‘ پر حکومت پر تھو تھو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-01-2022
پاکستان: مری میں ’سفید موت‘ پر حکومت پر تھو تھو
پاکستان: مری میں ’سفید موت‘ پر حکومت پر تھو تھو

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں ایک اور تنازعہ نے جنم لیا ہے جب مری میں زبردست برفباری کے سبب بیس سے زیادہ سیاحوں کی موت ہوگئی جو پہاڑی علاقوں میں زبردست برفباری کے سبب گاڑیوں میں پھنس گئے اوبر دم گھٹنے کےہ سبب مر گئے۔ اب سوال یہ کیا جارہا ہے کہ آخر حکومت کس بنیاد پر سیاحوں کو دعوت دے رہی ہے جب پہاڑی علاقوں میں موسم  کے خراب ہونے کی کوئی وارننگ جاری کرنے کا نظام نہیں ہے۔۔اگر ایسا ہوتا تو اتنی جانیں نہیں ضائع ہوتیں۔

اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہوا اور اس کا ذمہ دار کون ہے۔

اگرچھ ہزار سیاح نہیں بچائے جا سکتے اور دنیا بھر کے سیاحوں کو دعوت دے رہے ہیں کیا ایسی جگہ سیاحت کو فروغ دینا چاہیے جہاں سیاحوں کے لیے مناسب انتظامات ہی نہیں ہیں؟کیا موسم کی صورتحال کے لیے کوئی وارننگ سسٹم نہیں ہے یہ وہ سوال ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مری میں پیش آنے والے المناک واقعے کے حوالے سے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے سیاحتی علاقے مری میں شدید برفباری کے باعث پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 21 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

پاکستان کے سوشل میڈیا پر برفباری کی وجہ سے پھنسی گاڑیوں میں اموات اور سڑکوں پر پھنس جانے والوں کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ’مری کےعلاقوں میں تمام اداروں کو برف میں پھنسے شہریوں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرنے اور بحفاظت علاقے سے نکالنے کے عمل کو تیز کرنے اور راولپنڈی سے مزید مشینری اور امدادی سامان بھجوانے کےاحکامات دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’گزشتہ رات 23 ہزار سے زائد گاڑیاں علاقے سے نکالی گئیں اور یہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔‘ مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز شریف نے مری میں سیاحوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔ اللّہ مرحومین اور ان کے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔ آمین۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ’ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت۔ مری میں افسوس ناک سانحے پرپورا ملک سوگوار ہے، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری۔