نئی دہلی: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر یعنی پی او کے کے دارالحکومت مظفرآباد میں پیر کے روز سیاسی اور شہری حقوق کے مطالبات کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم دو افراد کے ہلاک اور بائیس کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مظاہرین حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اور بنیادی حقوق کے حق میں سڑکوں پر نکلے تھے۔
پی او کے سے تعلق رکھنے والے یورپ میں مقیم بعض گروپوں کا دعویٰ ہے کہ حالیہ احتجاجی تحریک اور اس کے بعد ہونے والی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان گروپوں کے مطابق اب تک بائیس افراد جان گنوا چکے ہیں۔
Protests intensify in AJK/POJK against Pakistan’s occupation. Pakistan has deployed 15,000–20,000 paramilitary troops to crush them.
— Ali Alam🍁 (@its_RajmaChawal) June 6, 2026
Locals declare: If even 1 person is martyred, they will demand Pakistan immediately leave Azad Kashmir(POJK)!! pic.twitter.com/rD6QeBWQlu https://t.co/4Q8crEs3Eo
احتجاجی تحریک کی قیادت پبلک ایکشن کمیٹی کر رہی ہے جس نے اصلاحات کے لیے اڑتیس نکاتی مطالباتی منشور پیش کیا ہے۔ ان مطالبات میں سب سے اہم پی او کے اسمبلی کی وہ بارہ نشستیں ختم کرنا ہے جو پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے لیے مخصوص ہیں۔
مظفرآباد کے علاوہ ڈڈیال۔ راولاکوٹ اور دیگر علاقوں سے بھی احتجاج کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مقامی مسائل کو نظر انداز کر رہا ہے اور عوام کو مؤثر سیاسی نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
نو جون کو مجوزہ مارچ سے قبل پاکستانی حکام نے مبینہ طور پر پی او کے اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل خدمات معطل کر دیں۔ حقوق انسانی کے کارکنوں کا الزام ہے کہ احتجاجی تحریک کو دبانے کے لیے پندرہ ہزار سے بیس ہزار تک نیم فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
پاکستانی حکومت نے پبلک ایکشن کمیٹی پر دہشت گردی سے روابط کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کی کوشش بھی کی ہے۔ تاہم احتجاجی قیادت نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
سیاسی کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب پاکستان تحریک انصاف کی پی او کے شاخ نے سماجی رابطوں کے ذرائع پر احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر جبر اور انتظامی ناکامی کے الزامات عائد کیے۔ مواصلاتی پابندیوں کے باوجود کارکنان معاشی مشکلات۔ سیاسی محرومی اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات اٹھا رہے ہیں۔
سیاسی کارکن امجد ایوب مرزا نے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے صورتحال کو ایک سنگین انسانی اور سیاسی بحران قرار دیا ہے۔
Sardar Aman Kashmiri’s message for Pakistani forces:
— Shah Nadir 🏔️🍁 (@afsharidshah) June 8, 2026
“This is not Punjab, Balochistan, Waziristan or Sindh… this is Jammu Kashmir!”
We are ready to confront the hostile attack on Azad Kashmir, our people are confident that we will win. pic.twitter.com/2Mu4vdNTNr
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے راولاکوٹ اور دیگر علاقوں میں پرامن مظاہرین کے خلاف مبینہ سخت کارروائی پر تشویش ظاہر کی۔ مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی رینجرز۔ پنجاب پولیس اور فوجی اہلکاروں نے احتجاجی مظاہروں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔
امجد ایوب مرزا کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں نہتے شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ مظاہرین کے خلاف براہ راست گولہ بارود استعمال کیا گیا جس سے پورے خطے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی او کے کے عوام کو پرامن اجتماع اور اپنے مطالبات پیش کرنے کا حق حاصل ہے اور انہیں گولیوں۔ دھمکیوں یا جبر کے خوف کے بغیر اپنی آواز بلند کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔
انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد میں تعیناتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے مسائل حل ہونے کے بجائے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے من مانی گرفتاریوں۔ ہراسانی اور طاقت کے مبینہ حد سے زیادہ استعمال کے الزامات بھی دہرائے۔
امجد ایوب مرزا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ایک آزاد حقائق معلوم کرنے والا مشن فوری طور پر علاقے کا دورہ کرے۔ الزامات کی تحقیقات کرے۔ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور بین الاقوامی صحافیوں۔ انسانی ہمدردی کے مبصرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو رسائی فراہم کرے۔
PoJK on boil ! Rawlakote most hit with 22 dead in long march by JK Awami Action Committee.
— Ravinder Pandita(Save Sharda) (@panditaAPMCC63) June 8, 2026
Shame on Pakistan😡@UNHumanRights @UN pic.twitter.com/13m7i5W9Eu
انہوں نے عالمی برادری سے سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے اور حکام و مظاہرین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی اپیل بھی کی۔
ممکنہ سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سامنے آنے والی اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو عالمی برادری خاموش نہیں رہ سکتی جبکہ عام شہری تحفظ کی فریاد کر رہے ہیں۔