پاکستان : ویلنٹائن ڈے پر حیا ڈے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
پاکستان : ویلنٹائن ڈے پر حیا ڈے
پاکستان : ویلنٹائن ڈے پر حیا ڈے

 

 

اسلام آباد: ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کی جانب سے  نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا گہ طلبا اس دن کو حیا ڈے کے طور پر منائیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایک میڈیکل کالج نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ان میں لڑکیوں کو حجاب اور لڑکوں کو نماز کے ساتھ سفید ٹوپی پہننے کو کہا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لڑکوں کو لڑکیوں سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق، "اسلام آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج نے ہفتے کے روز ایک نوٹ جاری کیا جس میں طلبہ کو ویلنٹائن ڈے کی تقریبات اور اس سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت سے منع کیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے نوجوانوں کو غلط راستے پر لے جاتے ہیں۔

نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام طالبات کو یونیورسٹی کے ڈریس کوڈ کے مطابق حجاب سے سر، گردن اور سینہ اچھی طرح ڈھانپنا چاہیے۔ تمام طلبہ کو نماز کے ساتھ سفید ٹوپی پہننے کے سخت احکامات دیے گئے ہیں۔

ویلنٹائن ڈے منانے سے روکنے کے لیے عملے کے ارکان گشت کریں گے۔ سرکلر میں یہ انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ کالج کے عملے کے ارکان ان رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے طلباء کو پکڑنے کے لیے کیمپس میں گشت کریں گے۔

کالج کے سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے خبر میں یہ کہا گیا ہے کہ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔