پاکستان:بچے کو پیٹا، تومسجد کا پیش امام کاقتل، ملزمان فرار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2022
پاکستان:بچے کو پیٹا،  تومسجد کا پیش امام  کاقتل، ملزمان فرار
پاکستان:بچے کو پیٹا، تومسجد کا پیش امام کاقتل، ملزمان فرار

 

 

کراچی: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں بچے کو مارنے پیٹنے پر مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا گیا۔ تحصیل دار چمن عبدالرازق میانی کے مطابق ’یہ واقعہ چمن کے نواحی علاقے پینکئی میں پیش آیا۔ علاقے کے ایک قبائلی معتبر کے گھر کا بچہ مسجد میں پیش امام سے دینی حاصل کرنے جاتا تھا۔‘ ’منگل کو سبق یاد نہ کرنے پر پیش امام مولوی نعمت اللہ نے بچے کو تھپڑ مارا جس پر بچے نے اپنے گھر جاکر شکایت کردی۔‘ تحصیل دار کے مطابق اس بات پر بچے کے دادا اور والد کی مسجد کے اندر پیش امام سے تلخ کلامی ہوگئی اور اس دوران بچے کے دادا نے فائرنگ کرکے پیش امام کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جنہیں پولیس تلاش کر رہی ہے۔ مقتول کے بھائی مولوی جمال الدین کی مدعیت میں ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔‘