پاکستان:کراچی میں دھماکہ،14 افرادکی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پاکستان:کراچی میں دھماکہ،4 1افرادکی موت
پاکستان:کراچی میں دھماکہ،4 1افرادکی موت

 

 

کراچی: کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیرِ زمین گزرنے والے سیوریج کے بند نالے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے،

واقعے میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹائے جانے کی کارروائی کے دوران نالے میں ایک اور دھماکا ہوا ہے جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹراما سینٹر سول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشیں اور 12 زخمی اسپتال لائے گئے، دورانِ علاج مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ایک کار اڑ کر دور جا گری جبکہ نالے اور بینک کا ملبہ بھی دور دور جا کر گرا ہے۔

شیر شاہ پولیس کے مطابق واقعہ شیر شاہ کے علاقے میں پراچہ چوک کے قریب پیش آیا ہے۔ سیوریج کے نالے میں دھماکے سے نالے کی چھت دور جا کر گری،

دھماکے کے نتیجے میں قریب ہی واقع نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے واقعے میں تخریب کاری یا دہشت گردی کے عنصر کو رد کر دیا ہے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔