پاکستان: پی او کے میں پشتون رہنما کے داخلے پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
پاکستان: پی او کے میں پشتون رہنما کے داخلے پر پابندی
پاکستان: پی او کے میں پشتون رہنما کے داخلے پر پابندی

 

 

پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر(پی او کے) میں حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظوراحمد پشتین کے داخلے اور تقریر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی او کے،حکومت کےاس اقدام کواپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل-این) کے سابق وزیر اطلاعات نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشتین پر مینٹیننس آف پبلک آرڈر ایکٹ 1985 کے سیکشن 5 کے تحت فوری طور پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پشتین کو نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کےایک دھڑے نے25 دسمبرکوکوٹلی میں اپنےکنونشن سے خطاب کرنے کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔

گزشتہ روز، کوٹلی میں ایک پریس کانفرنس میں، تحریک جوانان کشمیر کے نام سے ایک تنظیم کے کچھ کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے کارکنوں نے حکومت کی جانب سے، اسے آزادی اظہار پر پابندی کہا ہے۔

سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کے رکن مشتاق منہاس نے ٹویٹ کیا کہ منظور پشتین کے داخلے اور تقریر پر پابندی لگانے پر ہم پی ٹی آئی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آزادی اظہار اور تقریر پر پابندی لگانا ایک فاشسٹ عمل ہے۔ منظور پشتین! ہم شرمندہ ہیں۔

وہیں مسلم لیگ ن کی کارکن ناصرہ خان سدھوجئی نے ٹویٹ کیا کہ سنجر پشتین لاکھوں کی آواز ہیں۔ ان کے داخلے پر پابندی لگانا بدترین اقدام ہے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود ہم ایسے بزدلانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔