پاکستان : تحریک لبیک پر عائد پابندی ختم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 پاکستان : تحریک لبیک پر عائد پابندی ختم
پاکستان : تحریک لبیک پر عائد پابندی ختم

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں ممنوعہ جماعت تحریک لبیک پاکستان نے آخر کار حکومت کو چت کردیا ہے۔ پاکستان  کے مرکزی کابینہ نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی اٹھانے کی سمری کی منظوری دے دی جس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو پنجاب کے محکمہ داخلہ کی سفارش پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فرسٹ شیڈول میں بطور کالعدم جماعت شامل کر دیا تھا۔

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک کی درخواست پر غور کیا اور ان کی جانب سے یقین دہانیوں کے بعد پنجاب کابینہ کی رائے ہے کہ تنظیم آئین اور قانون کی پابندی کرے گی اور وسیع تر قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ آئندہ ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔

 نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ’وفاقی حکومت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال رہی ہے۔

اس سے وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے اردو نیوز کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی اٹھانے سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ آج رات یا کل صبح باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی۔

 سنیچر کے روز وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکالنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی تھی۔

 سمری میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے اور پابندیاں ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ تحریک لبیک پر پاپندی ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کی سرکولیشن سمری پر دی۔

 واضح رہے کہ کسی بھی اہم اور فوری نوعیت کے مسئلے کی کابینہ سے منظوری کے لیے سرکولیشن سمری ارسال کی جاتی ہے جس کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ سرکولیشن سمری کے تحت 24 گھنٹوں کے اندر جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں سمری منظور تصور کی جاتی ہے۔

قبل ازیں جمعے کو پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے خفیہ معاہدے کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

خیال رہے رواں سال اپریل کے مہینے میں پرتشدد اختجاج پر جب تحریک لبیک پر پابندی عائد کی گئی تو پہلے پنجاب حکومت کی جانب سے اس کی سفارش وفاقی حکومت کو کی گئی تھی۔ کابینہ نے اجلاس اس سفارش منظور کرتے ہوئے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کی تھی۔