پاکستان: سیاسی جلسوں کی رونق، مائیکل جیکسن اللہ رکھا پیپسی،

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2022
پاکستان: سیاسی جلسوں کی رونق، مائیکل جیکسن اللہ رکھا پیپسی،
پاکستان: سیاسی جلسوں کی رونق، مائیکل جیکسن اللہ رکھا پیپسی،

 

 

لاہور:  سنیچر کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے لاہور کے لبرٹی چوک میں حمزہ شہباز شریف کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ مسلم لیگ ن کے یومِ تشکر کی اس تقریب میں جہاں ملی نغمے، پارٹی کے ترانے اور دھنیں بجائی گئیں وہیں ایک ایسا فنکار بھی نظر آیا جو مشہورِ زمانہ پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی نقل اتارتا رہا اور لوگ اس سے محظوظ ہوتے رہے۔

ہ ٹوئٹر پر چلنے والے ٹرینڈ میں بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے اور مخالفین اس کا مذاق اڑا رہے ہیں

اس فنکار کا نام اللہ رکھا عرف پیپسی ہے۔ اللہ رکھا پیپسی کو نہ صرف لبرٹی چوک کے سٹیج پر توجہ ملی بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بھی بنا ہوا ہے۔ اللہ رکھا پیپسی صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والا ون مین سٹینڈ اپ کامیڈین ہے جو مختلف رُوپ دھار کر خوشی کی تقریبات میں پرفارم کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں اللہ رکھا پیپسی نے اپنے نام کے ساتھ لفظ ’پیپسی‘ لگانے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ ایک دن وہ پیپسی پی رہے تھے، جس پر معروف سٹیج اداکار ببو برال نے کہا کہ ’تمہارا اپنا رنگ پیپسی جیسا ہے، آج کے بعد تمہارا نام اللہ رکھا پیپسی ہوگا۔

Awaz

جس کے بعد میرا نام یہ بن گیا۔ مسلم لیگ ن کے یوم تشکر کے موقع پر وائرل ہونے کے بعد اللہ رکھا پیپسی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ ویڈیو بیان میں اللہ رکھا پیپسی مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ ’میں نے گلبرگ میں ن لیگ کا جلسہ دیکھا۔ بہت بھرپور جلسہ تھا۔ وہاں جا کر میں نے ان کی منت سماجت کی مجھے بھی سٹیج پر موقع دیں۔

میں عمران خان کی نقل اتارنا چاہتا ہوں، وہاں میں نے پھر سری لنکا والا آئٹم بھی کیا جسے عوام نے بہت پسند کیا۔‘ اللہ رکھا پیپسی کی ن لیگ کے یوم تشکر کے موقع پر مزاحیہ پرفارمنس کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا سیاست سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، مجھے پی ٹی آئی والے بلائیں گے میں ادھر جا کر بھی پرفارم کر آؤں گا۔‘ ’میں تو کامیڈین ہوں مجھے تو بچوں کے لیے روزی کمانی ہے، جو بھی بلائے گا میں چلا جاؤں گا۔ مجھے گذشتہ رات کی کارکردگی کے لیے پیسے ملے میں نے پرفارم صرف 15 سے 20 منٹ تک کیا۔‘

پاکستان تحریک انصاف کے شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا: ’اس وقت لبرٹی چوک پر عالمی شہرت یافتہ برصغیر کی خاتون رہنما کا خطاب سننے افریقہ، یورپ، وسطی ایشیا اور دنیا کے طول و عرض سے عوام کا سمندر آیا ہوا ہے۔

اس سے پہلے عوام کا خون گرمانے کے لیے ’نامعلوم سیارے‘ سے فنکار بلائے گئے ہیں۔ دنیا کے 183 ممالک میں یہ پرفارمنس لائیو دکھائی جا رہی ہے۔‘ شہباز گل نے اپنی ٹویٹ کے کمنٹ میں اس ٹویٹ کی تحریر کا کریڈٹ ایک صحافی زین علی کو دیا۔ یہ ’مزاحیہ پرفارمنس‘ دکھانے والے کامیڈین فیاض علی عرف اللہ رکھا پیپسی، پانی پوری ہیں