پاکستان:متنازعہ مذہبی اسکالرانجینئر محمد علی مرزا پر حملہ، ملزم گرفتار

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2026
پاکستان:متنازعہ مذہبی اسکالرانجینئر محمد علی مرزا پر حملہ، ملزم گرفتار
پاکستان:متنازعہ مذہبی اسکالرانجینئر محمد علی مرزا پر حملہ، ملزم گرفتار

 



جہلم: جہلم میں متنازعہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر گزشتہ رات قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت انجینئر محمد علی مرزا ایک درس کے اختتام پر شرکاء کے ساتھ فوٹو سیشن میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے ان تک پہنچنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے پاس کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا اور بروقت مداخلت کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کے روابط ایک کالعدم جماعت سے جوڑے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا اس سے قبل بھی خبروں میں رہ چکے ہیں۔ گزشتہ سال انہیں مبینہ توہینِ مذہب کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم دسمبر 2025ء میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔