پاکستان :ایک اور ہندو لڑکی کا اغوا اورزبردستی تبدیلی مذہب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
تبدیلی مذہب کی تقریب کا منظر
تبدیلی مذہب کی تقریب کا منظر

 

 

ایک اور ہندو لڑکی کا اغوا پاکستان میں اقلیتوں کے کے ساتھ مظالم کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے،ہندو لڑکیوں کے اغوا اور جبرا مذہب تبدیلی کے واقعات کے سبب آئے دن سرخیوں میں رہا ہے پاکستان ۔اب ایک اور خبر آگئی ہے۔ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں پولیس حکام کےمطابق ہندو برادری سے تعلق رکپنے والی ایک کم سِن لڑکی کے مبینہ اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو رپورٹ درج کروا دی ہے تاہم ابھی تک مغوی لڑکی کو بازیاب نہیں کیا جا سکا ہے۔

pakistan

کویتا اور اس کے اسکول کا جاری کردہ سرٹی فیکٹ ۔جس میں اس کی عمر صرف بارہ سال ہے

واقعہ کی ایف آئی آر تنگوانی تھانے میں درج ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی عمل میں لائی گئی تھی، مرکزی ملزمان مفرور ہیں جبکہ واقعے سے منسلک دیگر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں جمعرات کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے کویتا کے والدین کے اس خدشے کی تائید کی کہ جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کے لئے اغوا کیا گیا ہے۔ مغویہ کے والد نے بتایا کہ ’وہ تحصیل کندھ کوٹ ضلع کشمور کے علاقے تنگوانی کے رہائشی ہیں اور ان کا تعلق ہندو کمیونٹی اوڈھ سے ہے۔

لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ’یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب چند مسلح افراد ان کے گھر میں گھسے اور اسلحے کے زور پر ان کی 13 سالہ بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔‘ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’اغوا کار ان کی بیٹی کو گھوٹکی لے جا کر جبراً ان کا مذہب تبدیل کرا رہے ہیں۔‘

awazthevoice

کویتا اور اس کے اغوا کے خلاف پولیس ایف آئی آر کی کاپی

واضح رہے کہ ایف آئی آر میں گھر میں گھسنے اور اسلحے کے زور پر ہراساں کرنے کی دفعات موجود ہیں البتہ تبدیلی مذہب کی مبینہ کوشش کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں۔ لڑکی کے والد نےاپیل کی کہ ’ان کی بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے تصاویر گردش میں ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر بھرچونڈی شریف کی درگاہ پر کویتا کا مذہب تبدیل کیا گیا،جس کا  کرتا دھرتا میاں مٹھو نامی ایک متنازعہ شخص ہے ،جس کے خلاف ماضی میں بھی ایسے واقعات میں ملوث ہونے اور ان کو شہ دینے کا الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے درگاہ یا لڑکی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو۔جس میں  کویتا کو قبول اسلام کیا جارہا ہے۔

اب کویتا سے ایسے بیانات دلائے جارہے ہیں جس سے اس کی پردہ پوشی کی جاسکے

A 13 Year Old Student , Hindu Girl , forcefully converted to Islam to Mary with Muslim man . Pakistan #StopForcedConversion of religion . @mbachelet It’s Time for Action.