نئی دہلی/ آواز دی وائس
پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے ایک بار پھر براہِ راست ہندوستان کا نام لے کر دھمکی آمیز بیان دیا ہے۔ منیر نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے ہر جنگ میں اپنی صلاحیت ثابت کی ہے اور اگر آئندہ کسی دشمن نے ہمارے ملک پر حملے کی جرأت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ منیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے ہتھیار اب ہندوستان کا جغرافیہ بدل دیں گے۔ اپنی اشتعال انگیز تقریر میں انہوں نے کہا کہ اس بار حملہ ایسا ہوگا کہ ہندوستان کبھی بھول نہیں پائے گا۔
ہندوستان کو دی ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی
منیر نے پاکستان آرمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں ہندوستان کی فوج کو مشورہ اور وارننگ دیتا ہوں کہ ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لہٰذا بنیادی مسائل کو بین الاقوامی قوانین کے تحت مذاکرات سے حل کر لیا جائے، اور یہ مذاکرات برابری اور عزت کے ساتھ ہونے چاہیے۔ امریکہ کی امداد اور غیر ملکی قرضوں پر پلنے والے پاکستانی فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ ہم تمہارے بیانات سے نہیں ڈریں گے، اور کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔
دھمکی دیتے دیتے ہانپنے لگا منیر
بھیک کے پیسوں پر پلنے والا منیر اپنی تقریر کے دوران ہی ہانپنے لگا اور پھر اچانک امن کی باتیں کرنے لگا۔ پاکستانی آرمی چیف نے آگے کہا کہ اب اس پورے خطے کا امن ہندوستان پر منحصر ہے۔ ہم تمہارے اشتعال انگیز بیانات سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
آپریشن “سیندور” سے بوکھلا گیا ہے پاکستان
مئی میں پہلگام حملے کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے کیے گئے “آپریشن سیندور” نے پاکستان کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کارروائی میں ہندوستان نے پاکستان کے اندر گھس کر اس کے 9 بڑے دہشت گرد ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے، جن میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ اس کے بعد جب پاکستان نے دوبارہ ہندوستان کے خلاف جوابی کارروائی کی کوشش کی، تو ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 11 فوجی اڈوں کو میزائل حملوں میں تباہ کر دیا۔ اس میں متعدد پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے اور ان کے کئی لڑاکا طیارے ہندوستان نے مار گرائے۔
ان واقعات کے بعد سے پاکستان سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔