پاکستان میں اپوزیشن کا لانگ مارچ کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-02-2021
پاکستانی سیاست میں ایک بڑا بھنچال آنے کی آہٹ ہے
پاکستانی سیاست میں ایک بڑا بھنچال آنے کی آہٹ ہے

 

پاکستان میں اپوزیشن نے عمران خان حکومت کے خلاف بگل بجا دیا ہے ۔اب لڑائی ایوان کے بجائے سڑک پر ہوگی۔ جس طریقہ کار کو آمما کر عمران خان نے اقتدار حاصل کیا تھا اب وہی اپوزیشن نے اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ اجلاس ہوا جس میں 26 مارچ کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سینیٹ الیکشن میں بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ نوازمسلم لیگ کی مریم نواز،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیرپاؤ،محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کو منہگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا جبکہ منہگائی مارچ کی تاریخ سے متعلق مشاورت کی گئی۔پی ڈی ایم اتحاد نے حکومت کیخلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ سینیٹ الیکشن اکٹھے لڑنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔