ایک ماہ میں ایک کروڑ دس لاکھ افراد نے کیا عمرہ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 29-10-2025
ایک ماہ میں ایک کروڑ دس  لاکھ  افراد نے کیا عمرہ
ایک ماہ میں ایک کروڑ دس لاکھ افراد نے کیا عمرہ

 



مکہ ۔حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی مجموعی تعداد 54 ملین یعنی 54,511,901 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 17,743,854 افراد نے نماز ادا کی۔ عمرہ کرنے والوں کی تعداد 11,784,153 ریکارڈ کی گئی۔

مسجد نبوی مدینہ منورہ میں 21,353,370 نمازیوں نے شرکت کی۔ روضہ شریفہ میں 2,083,861 زائرین نے نماز ادا کی جبکہ 1,488,943 افراد نے روضہ رسول پر حاضری دی۔

یاد رہے کہ حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے زائرین اور نمازیوں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے جدید سینسر ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے۔ یہ نظام آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور ہجوم کے بہاؤ کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔