ایک باب بند ہوگیا۔ فلسطینی وزیراعظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2021
فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ
فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ

 

 

 مغربی کنارہ:فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل میں بنیامین نتن یاہو کی وزارت عظمیٰ ختم ہونے سے اسرائیل فلسطین تنازعے میں ’بدترین ادوار‘ میں سے ایک کا باب بند ہو گیا ہے۔محمد اشتیہ نے فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے پہلے کہا: ’اسرائیلی وزیراعظم کی 12 سال کے بعد رخصت کا مطلب ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان لڑائی کے بدترین ادوار میں سے ایک دور ختم ہو گیا ہے۔‘ اسرائیلی پارلیمنٹ نے اتوار کو دائیں بازو کے یہودی قوم پرست نفتالی بینیت کی قیادت میں نئی حکومت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔بینیت کے اتحاد میں میں دائیں بازو، اعتدال پسند اور بائیں بازو کی جماعتوں سمیت یہودی ریاست کی اسلامی کنزرویٹو پارٹی شامل ہے۔ تاہم محمد اشتیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں نئی حکومت یا اس کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کے امکان کے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔

محمد اشتیہ کے بقول: ’ہم اس نئی حکومت کو سابق حکومت سے کم بری حکومت کے طور پر نہیں دیکھتے اور ہم اسرائیل کے نئے وزیراعظم نفتالی بینیت کے اسرائیلی بستیوں کے حق میں بیان کی مذمت کرتے ہیں۔‘ ۔۔۔۔۔۔۔ نئی دہلی: بحر ہند میں چین کا مقابلہ کرنے کے لئے ہندوستان اب خود ہی چھ جوہری آبدوزتیار کرے گا ، جس کے لئے سلامتی امورکی کابینہ کمیٹی (سی سی ایس) سے منظوری کا انتظار ہے۔ بھارت کے پاس صرف ایک ایٹمی آبدوز ہے ، لہٰذا خودساختہ منصوبے کے تحت پہلی تین آبدوزکو جلد ہی منظور ی ملنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد مزید تین آبدوزوں کے لئے منظوری دی جائے گی۔ بحریہ کو پہلی جوہری آبدوز 2032 میں یا اس کے آس پاس ملے گی۔